اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد میں بارش کے دوران نہاتے ہوئے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ وفاقی دارالحکومت میں تھانہ شالیمار کے سیکٹر ایف الیون میں پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق بچے میدان میں جمع بارش کے پانی میں نہا رہے تھے، بچوں کے نہانے کے دوران بجلی کا تار پانی میں آ گرا اور کرنٹ لگنے سے بچے دم توڑ گئے۔