حافظ نعیم آج کراچی پہنچیں گے، فیملی دھرنے و جلسہ عام سے خطاب کریں گے

129

کراچی(اسٹاف ر پورٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کراچی میں گورنر ہاؤس پر جاری دھرنے میں شرکت کے لیے اتوار 4اگست کو کراچی پہنچیں گے، اتوار کو بعد نماز مغرب 8بجے گورنر ہاؤس کے سامنے ’’فیملی دھرنا و جلسہ عام‘‘منعقد کیا جائے گا جس میں اہل کراچی اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوں گے۔ دھرنے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔قبل ازیں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان 11:30بجے دن گورنر ہاؤس پر پریس کانفرنس سے خطاب اور کراچی میں جاری دھرنے کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے۔