لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کے خلاف فتویٰ دینے کے معاملے میںٹی ایل پی کے نائب امیر علامہ ظہیر الحسن نے اخراج مقدمے کی درخواست دائر کر دی۔ایڈووکیٹ منیر حسین بھٹی نے موقف اپنایا کہ 29 جولائی کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ لاہور میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ بدنیتی سے درج کیا گیا،مقدمے میں انسداد دہشت گردی دفعات کسی طور نہیں لگ سکتیں،مقدمے میں لگائے گئے الزامات کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں،بغیر الزامات کے مقدمے میں نامزد کرنے قانون کے غلط استعمال کے مترادف ہے،استدعا ہے کہ عدالت مقدمہ کو خارج کرنے کا حکم دے۔