کرکٹ ٹورنامنٹ :پاکستان ایجوکیشن بورڈ کی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

256

کراچی( اسپورٹس رپورٹر)پاکستان ایجوکیشن بورڈ کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچ گئی۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑی محمد انس پاکستان ایجوکیشن بورڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سری لنکن سر زمین پر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ایجوکیشن بورڈ کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی محمد انس کا کہنا تھا کہ سر ی لنکا کرکٹ کے کھیل سے محبت کرنے والے لوگوں کا ملک ہے ، میری پوری کوششیں ہو گی کہ اپنے شاندار کھیل کی بدولت سری لنکن سر زمین پر پاکستان ایجوکیشن بورڈ کرکٹ ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ کا چمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کروں۔محمد انس نے کہا کہ ہماری ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ،تمام کھلاڑی سری لنکن سر زمین پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کرنے کیلئے بڑے ہی پرجوش ہیں۔