کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 190سے زاید پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 78ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر78200پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں15ارب روپے سے زاید کی کمی واقع ہوئی اور43.76فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں2دن کی تیزی سے انڈیکس میں 1283.91پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ 3دن مندی کی میں انڈیکس1087.44پوائنٹس لوز کر گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں196.47 پوائنٹس کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 78029.51پوائنٹس سے بڑھ کر78225.98 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح146.88پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 25084.06پوائنٹس سے بڑھ کر25230.94 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 49693.99پوائنٹس سے بڑھ کر49751.28 پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 15ارب35کروڑ28لاکھ10ہزار17روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم103 کھرب88ارب69کروڑ19 لاکھ 49 ہزار609روپے سے کم ہو کر103کھرب 37ارب33کروڑ91لاکھ39ہزار592روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 79327.05پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 77595.93پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 20ارب روپے مالیت کے44کروڑ34لاکھ33ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 13ارب روپے مالیت کے 27کروڑ89لاکھ86ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 2198کمپنیوں کا کاروبارب ہوا جس میں سے930کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،962میں کمی اور306کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکا م رہا۔کاروبار لے لحاظ سے سنر جیکو پاک ،دی آرگینک میٹ ،پاک الیکٹرون ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،کوہ نور اسپننگ ،آغا اسٹیل انڈسٹریز ،میپل لیف ،فوجی سیمنٹ ،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم ،ہیسکول پیٹرول ،ویوز ہوم اپلائنس،سائینتھک پروڈکشن ،ایئر لنک کمیونیکیشن ،دی سرل کمپنی ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،اینگرو فرٹیلائزر ،سلک بینک لمیٹڈ ،ایونسن لمیٹڈ ،الشاہیر کارپوریشن ،دیوان موٹرز اورایگری ٹیک لمیٹڈ سر فہرست رہے۔