روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی

355
reached 239.275 dollars

کراچی ( کامرس رپورٹر ) اوپن مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو یورو کی قدر میں2.73روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قدر302.24روپے سے بڑھ کر304.97 روپے پر جا پہنچی اسی طرح 1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر356.53روپے سے بڑھ کر358.03پر جا پہنچی۔