فی تولہ سونا 500 روپے سستاہوگیا

561

کراچی ( کامرس رپورٹر ) ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے سستاہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 800روپے کا ہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 165 روپے کا ہوگیاجبکہ عالمی مارکیٹ میںعالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر کمی سے فی آونس سونا 2443ڈالر کا ہوگیا۔