گوادر کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں کا دورہ کراچی جاری

162

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 19 ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹرز شاہین شاہ افریدی ‘ میر حمزہ ‘ سہیل خان اور سعود شکیل سے ملاقات کی اور نیشنل اسٹیڈیم کا مطالعاتی دورہ کیا۔ گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 19 ٹیم کی قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ افریدی ‘ میر حمزہ ‘ سہیل خان اور سعود شکیل سے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ملاقات کی۔ شاہین شاہ افریدی نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔گوادر کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڈی کو میر حمزہ ‘ سہیل خان اور سعود شکیل نے مختلف ٹپس دیے۔ گوادر کرکٹ اکیڈمی کے نوجوان اسپنر طفیل قادر نے نیٹ پہ سہیل خان ‘ سعود شکیل کے ساتھ شاہین شاہ افریدی کو پریکٹس کروائی۔ شاہین شاہ افریدی نے نوجوان اسپنر کی تعریف کی اور کہا کہ سعود شکیل اپ کو اسپن کے مزید ٹپس دینگے۔ سعود شکیل نے طفیل قادر کی بے حد حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اپ اپنی محنت اور لگن جاری رکھو انشاء اللہ اپ کا مستقبل روشن اور گوادر کرکٹ اکیڈمی اچھے طریقے سے اپ لوگوں کو گروم کر رہا ہے۔ سہیل خان نے گوادر کرکٹ اکیڈمی انتظامیہ خاص طور پر چیئرمین عبدالحمید رشید اور حاجی حنیف حسین کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ انکی محنت و لگن قابل تحسین ہے۔ میر حمزہ نے نوجوان کھلاڑیوں کی ڈسپلن کی تعریف کی۔ گوادر کرکٹ اکیڈمی کے فاسٹ بولرز کی یا نور اور جلیل جے آر وائٹ بال پہ شاہین شاہ آفریدی کے آٹو گراف لیکر بہت خوش ہوئے۔ سہیل ولی نے گوادر انڈر 19 ایوارڈ والے بیٹ پہ شاہین شاہ آفریدی ‘ میر حمزہ ‘ سہیل خان اور سعود شکیل کے آٹوگراف لیے۔احمد شکور ‘ یحی نزیر ‘ اسیل جمیل ‘ مبین میرک ‘ شازمان ‘ بالاچ اور عبدالحفیظ نے چھوٹے بیٹس پہ شاہین شاہ افریدی ‘ میر حمزہ ‘ سہیل خان اور سعود شکیل کے اٹو گراف لیے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چاروں اسٹار کھلاڑیوں نے گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 19 ٹیم کے ساتھ گروپ فوٹو بھی لیانوجوان کھلاڑیوں اورآفیشل کی خوب حوصلہ افزائی کی۔آخر میں نیشنل اسٹیڈیم کے کیوریٹر زاہد ملک نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم کا مکمل دورہ کروایا۔