نیو کراچی ٹاؤن میں 10 روزہ شجر کاری مہم کامیابی کی طرف گامزن

28

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن میں 10 روزہ شجر کاری مہم کامیابی کی طرف گامزن ہے ۔اس شجر کاری مہم کے دوران نیو کراچی ٹاؤن میں ہزاروں پودے لگائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے نارتھ کراچی یوپی موڑ پر قائم گرین بیلٹ پر پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ،وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر ،پارک کمیٹی نیو کراچی ٹاؤن کے انچارج عمران فقیر ،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مُشتاق خان ،ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات جاوید جمال،محکمہ ایم اینڈ ای کے انچارج سید واجدعلی و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن انشاء اللہ بہت جلد خوبصورت ٹاؤن میں شمار ہوگا جس کے لئے نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ہمہ وقت کھڑی ہے اور جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے انقلابی سوچ کے ساتھ نیو کراچی ٹاؤن کو پھر سے بحال کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے اجڑے ہوئے پارکوں کے تزین و آرائش کے بعد بحال کیا جارہا ہے۔