بھارت: کیرالا میں تودے گرنے سے ہلاکتیں 300 سے تجاوز کرگئیں

214
بھارتی ریاست کیرالا میں لینڈ سلائیڈنگ سے مکانات تباہ ہوگئے ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تودا ضلع وایناڈ میں 30 جولائی کو گراتھا، جس نے پورے گاؤں کو ملیا میٹ کردیا۔ امدادی ٹیموں نے 300 لاشیں نکال لی ہیں،جبکہ درجنوں افراد اب بھی مٹی کے تودے تلے دبے ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق 200 سے زائد لوگ تاحال لاپتاہیں۔