پاکستان اور ترکمانستان کی تاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں پیشرفت

407
Progress to speed up

پاکستان اور ترکمانستان کی جانب سے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں تیزی۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے ترکمانستان کی کابینہ کے وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات کی جو پاکستان کے دو روزہ دورے پر تھے، تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت ایک طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی جو ترکمانستان سے شروع ہو کر افغانستان داخل ہو گی، جہاں سے یہ پاکستان اور پھر بھارت تک پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق تاپی گیس پائپ لائن کی کل لمبائی 1,814 کلومیٹر ہے جو ترکمانستان سے افغانستان 214 کلومیٹر، افغانستان سے پاکستان 774 کلومیٹر اور پھر پاکستان سے پاک بھارت سرحد تک 826 کلومیٹر ہو گی، اس پائپ لائن کی گنجائش 33 بلین کیوبک میٹر گیس ہوگی جو 10,000 کلوپاسکل کے ورکنگ پریشر پر کام کرے گی، یہ منصوبہ توانائی کی لاگت میں کمی، صنعتی ترقی کے فروغ، روزگار اور اقتصادی ترقی کے ذریعے سے محفوظ پاکستان، مظبوط پاکستان کے عزم کا ترجمان ہے۔مختلف شعبوں کی ترقی اور مجموعی معاشی استحکام کے لیے قابل اعتماد سستی توانائی کی فراہمی صنعتوں کے لیے بہت ضروری ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ”تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر باہمی تعاون کے ذریعے خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے جس کا مقصد اقتصادی ہم آہنگی اور توانائی کی حفاظت کو فروغ دینا ہے”

ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ؛”پاکستان کے ساتھ مل کر تعاون کے لیے ایک روڈ میپ تیار کریں گے”۔

تاپی پائپ لائن کمپنی کے سی ای او محمد میرات امانوف نے کہا کہ؛”پاکستان کے وزارت پٹرولیم اور ایس آئی ایف سی کی خصوصی دلچسپی سے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے نے نمایاں پیشرفت کی ہے جو درست راستے پر گامزن ہے۔