ایران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کی تحقیقات شروع، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

253

ایران نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی تحقیقات شروع کردیں۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کے شبے میں انٹیلی جنس، ملٹری افسران کے علاوہ اسماعیل ہنیہ کے گیسٹ ہاؤس کے ملازمین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ پر تہران میں حملہ ایران کی سکیورٹی کے لیے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب کی خصوصی انٹیلی جنس ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو ایرانی ایجنٹوں کی مدد سے شہید کیا۔

دوسری جانب ایرانی انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب نے کہا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ پر اسرائیلی قاتلانہ حملے کو امریکی رضامندی حاصل تھی۔

واضح رہے کہ 31 جولائی کو حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔