اسرائیل سے بدلہ لینے کا طریقہ کاروضع کیا جارہا ہے، ایران

248

تہران:ایرانی میڈیا نے اسرائیلی حملے میں شہید حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے سے متعلق ایران کے عزم کے بارے میں ایک تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے ۔جس میںایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا طریقہ کاروضع کرہاہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں میجر جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ ایران درندہ صفت اور سفاک اسرائیل سے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اپنے منصوبے کار جائزہ لے رہا ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف کئی جارحانہ اقدامات کرنے ہوں گے، ظالم اسرائیل کو ہر حال میں پچھتانا پڑے گا۔یاد رہے کہ ایرانی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔