مہنگی بجلی کا مسئلہ دھرنوں سے حل ہونے والا نہیں، احسن اقبال

412
In the journey of change

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کا مسئلہ دھرنوں سے حل ہونے والا نہیں، اس کا واحد حل معاشی ترقی اور سیاسی استحکام ہے۔

ایکسپو سینٹر لاہورمیں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئرکی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لئے عالمی مالاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی کڑوی گولی تین برسوں کے لئے برداشت کرنا پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مار کھائی ہے تو اس کی وجہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے۔وفاقی وزیر نے کہا چین نے ہماری مدد اس وقت کی جب پاکستان کا کوئی سیٹھ بھی ملک میں پیسہ لگانے کے لیے تیار نہیں تھا، اب سی پیک ٹو کی بات شروع ہوئی ہے تو ایک بار پھر انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی کا حل جس کے پاس ہے وہ اپنے ماہرین لے آئے اور بیٹھ کر حل نکالیں۔دھرنوں اور مظاہروں سے یہ مہنگی بجلی کا مسئلہ حل ہونے والا نہیں ہے، اس کا واحد حل معاشی ترقی اور سیاسی استحکام ہے۔