بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیم نے کیمپ لگاکر مستحقین کا اندراج کیا

19

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیم نے لطیف آباد یونٹ نمبر 11 کے یو سی آفس 114 میں 2 روزہ کیمپ لگاکر علاقے کے مستحق، غریب اور ضرورتمند خواتین کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اندراج کیا۔ کیمپ میں تقریباً 300 سے زائد مستحقین کا اندراج کیا گیا، مطلوبہ مزید ضروری کارروائی کے بعدبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس موقع پر لطیف آباد نمبر 11 میں یوسی چیئرمین 114 محمد آصف نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کو ایسی سہولیات فراہم کرنا جس سے ان کی مالی مدد ہوسکے عین عبادت ہے، جبکہ منتخب ہونے کے بعد ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔