ـ2024 کی پہلی سہ ماہی میں ہیسکول کو 1.74 ارب روپے کا نقصان

65

کراچی (کامرس رپورٹر )ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کو 2024 کے پہلے تین ماہ (جنوری تا مارچ) میں 1.74 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 7.1 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کمپنی کا فی حصص خسارہ (ایل پی ایس) 1.74 روپے رہا جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے میں یہ نقصان 7.11 روپے تھا۔ رواں کلینڈر ایئر کی تیسرے ماہ کے دوران ہیسکول کی خالص فروخت کم ہو کر 27.95 ارب روپے رہ گئی جو گزشتہ برس کے اس عرصے میں 32.47 ارب روپے تھی۔