لاڑکانہ: کرمنلز کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار

85

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کی ہدایات و احکامات پر پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن، سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، ملزمان سے اسلحہ، 2 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور کیش برآمد۔ لاشاری پولیس نے شبیراں خاتون مرڈر کیس میں ملوث 2 ملزمان عدنان سنانی اور گلشیر سنانی کو گرفتار کر لیا، حیدری پولیس نے عاقل روڈ والے علاقے سے مطلوب ملزم عثمان جتوئی کو پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا، ماہوٹا پولیس نے دودائی سم شاخ والے علاقے سے مطلوب ملزم بچل چانڈیو کو بغیر لائسنس پسٹل سمیت گرفتار کر لیا، رحمت پور پولیس نے پیر مراد شاہ والے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم صحبت لاشاری کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر کے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ڈی پی او ڈوکری عبدالغفور چھٹو نے 3 جولائی کو چھینی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالک نادر علی ابڑو کے حوالے کردی، دڑی پولیس نے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالک غلام علی عرف ببلو کے حوالے کردی، دھامراہ پولیس نے مولوی محمد اسماعیل تنیو اور دلبر خان کے چور شدہ کیش 30 ہزار برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردیے، گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔