چینی اپکسپورٹ کی اجازت سے متعلق کیس پر جواب طلب

185

پشاور(آن لائن)پشاور ہائیکورٹ میں چینی اپکسپورٹ کی اجازت نہ دینے کےخلاف شوگر ملزمالکان کی دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔کیس کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس خورشید احمد نے کی عدالت نے صوبائی حکومت کونوٹس جاری کردیاوکیل درخواست گزارنے کہا کہ: صوبے میں 8 لاکھ 5 ہزار میٹرک ٹن اضافی چینی موجود ہے، وفاقی حکومت نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن تک چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی ہے، خیبرپختونخوا حکومت چینی برآمد کرنے اجازت نہیں دے رہی، سندھ اور پنجاب حکومت نے چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی ہے،چینی برآمد کرنے سے خیبرپختونخوا حکومت کو 90 ملین ڈالر ملیں گے، چینی ایکسپورٹ کی اجازت نہ دینے سے سرمایہ کاری پراثر پڑے گا،عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔