کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کراچی چیمبرآف کامرس کا دورہ کیا اورتاجروں سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بخیت عتیق کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تاجروں کی آسانی کیلئے زیرو بیورو کریسی کی شروعات کردی ہے جس تاجروں کو کاروبار شروع کرنے میں بہت آسانی پیش آئے گی اورکسی ایجنٹ کی ضرورعت نہیں پیش آئے گی۔ تاجر آن لائن اپنا کاروبار رجسٹر کراسکیں گے۔کاروباری حضرات کیلئے آن لائن پورٹل بھی متعارف کرادیا ہے جس سے مزید آسانی پیدا ہرگی اور ملک کی معیشت پر مثبت اثرات رونما ہوں گے۔پچاس سال قبل پاکستان نے متحد عرب امارات کی ہرشعبے میں مدد کی تھی، اورآج متحدہ عرب امارات جہاں ہے پاکستان کا بڑا ہاتھ ہے۔ پاکستان میں کھانے کے کاروبار میں زیادہ مواقع ہیں جس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے تاجر دوست اقدام سے کاروبار بڑھانے میں بہت مدد ملے گی۔