کراچی(اسٹاف رپورٹر) عمانی ائر لائن کی بھارت جانے والی پرواز نے کراچی ائرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے، پرواز او ایم 773 مسقط سے کیرالا کے شہر
کوزی کوڈ جا رہی تھی۔ دوران پرواز عمان کے 60 سالہ مسافر ناصر بن عبداللہ بن سیف کو دل میں اچانک تکلیف ہوئی تھی، جس پر طیارے کے عملے نے کراچی میں اترنے کی اجازت مانگی۔ کپتان اجازت ملنے پر طیارہ بحیرہ عرب سے واپس کراچی ائرپورٹ لے آیا۔ ہنگامی لینڈنگ سے قبل سول ایوی ایشن اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز کو کراچی ائرپورٹ پر تیار تھے۔ بیمار مسافر کو ان کی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ طیارے سے اتار کر فوری طبی امداد کیلیے کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔