حکومت نے عہد کر لیا ہے کہ عمران خان کو باہر نہیں آنے دیں گے، علی محمد خان

169
hands and fallen behind the judiciary

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ممبر قومی اسمبلی اور مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے حکومت نے عہد کر لیا ہے کہ عمران خان کو باہر نہیں آنے دیں گے، عوام نے بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کو جیل سے باہر لے کر آئیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی  نے کہا کہ  عدلیہ عوامی تصادم ہونے سے بچائیں اور منصفانہ فیصلہ کر کے عمران کو رہا کرانے میں اپنا کردار ادا کرے،عمران خان بے گناہ ہیں،انھیں صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ظالم کا نظام زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر فارم 47 والی حکومت کام کر رہی ہے،عوام نے عمران خان کو دو تہائی مینڈیٹ دیا تھا جس کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران خان کی غیر موجودگی میں تحریک انصاف کے دفاتر کو سیل کیا گیا ہے اس کے انتہائی بھیانک نتائج برامد ہو گئے،حکمران چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے ورکر اور فوج کے درمیان تصادم شروع ہو جائے،جبکہ عمران خان نے واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تصادم سے بچیں گے۔