ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے تنگ آگئے ہیں، خواجہ آصف

263
attitude

اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف  کا کہنا  ہے کہ ہم بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان  سے بالکل تنگ آگئے ہیں،علیمہ خان نے اپنی پریس کانفرنس میں ترلے کی ٹون میں کی، عمران خان نے باہر آنے کے لیے پاؤں پکڑنے ہی ہیں، خیبرپختونخوا میں انہیں حکومت کرتے 15 سال ہو گئے، بجائے نئی یونیورسٹی بنانے کے تعلیمی اداروں کی زمین بیچ رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ  پی ٹی آئی  والے ملک دیوالیہ کر کے گئے، آئی ایم ایف کو خط انہوں نے لکھے، بانی پی ٹی آئی کو اپنی ذات اور اقتدار کے سوا کوئی چیز یا رشتہ عزیز نہیں، یہ لوگ صبح پراٹھوں کا ناشتہ کرکے آتے ہیں اور پھر بھوک ہڑتال پر بیٹھ جاتے ہیں، ان کی حکمت عملی یہ ہے کہ بڑھک مارو، اگلا ڈر جائے تو ٹھیک ورنہ مذاکرات کی بات کرو۔

انہوں نے مزید کہاکہ  بانی پی ٹی آئی کو لگتا ہے کہ سپریم کورٹ میں قیادت کی تبدیلی کے بعد وہ حکومت میں آجائیں گے، یہ خام خیالی ہے کہ وہ شاید ستمبر نومبر کے بعد حکومت میں آ جائیں گے، اسماعیل ہانیہ کا اس طرح قتل کیا جانا امت مسلمہ کیلئے بڑا چیلنج ہے۔