لاہور میں موسلادھار بارش : 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی مفلوج

353
the life system was paralyzed

لاہور: لاہور میں موسلادھار بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، طوفانی بارش سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آج صبح سے مون سون بارش کا ہیوی اسپیل جاری ہے۔

موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، مال روڈ، فیروزپور روڈ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن ، لکشمی چوک اور انارکلی سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔ لاہور میں سب سے زیادہ ایئرپورٹ پر 360 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں 319 جبکہ لکشمی چوک میں 242 ، اپرمال میں 218، مغلپورہ میں 222، تاجپورہ میں 260، نشترٹاؤن میں 312، چوک ناخدا میں 259 ملی میٹر بارش ہوئی۔

پنجاب کے دیگر شہروں گجرات، گوجرانوالہ، وزیرآباد سمیت کئی مقامات پر بھی موسلادھار بارش سے حبس کا زور ٹوٹ گیا، گلیات، مری، نتھیاگلی، ایوبیہ اور گردونواح میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔