اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور دیگر کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج 2 مقدمات میں وڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تھانہ کھنہ میں درج مقدمات کی سماعت فاضل جج طاہر عباس سپرا نے کی ، جس میں پی ٹی آئی وکیل عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ قیدی ہیں، کون سی جیل میں ہیں؟۔ پی ٹی آئی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ نہیں، وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ جج طاہر عباس سپرا نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ملزمان کو وڈیو لنک کے ذریعے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر ویڈیو لنک