گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن کی سربراہی میں حکومتی وفد اور گوادر میں مظاہرین کے درمیان مذاکرات شروع ہوچکے ہیں جس میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی زیر سربراہی مظاہرین اپنے حقوق کے لیے احتجاج کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر گوادر کے ہمراہ وفد میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں سمیت تاجر برادری کے نمائندے بھی شریک ہیں۔ وزیر داخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کے تحت تمام مطالبات سننے اور حل کرنے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے کہہ ہی چکے ہیں کہ ہر مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے، آل پارٹیز کے رہنماؤں سے یہی کہا کہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں سب کو مل کر جدجہد کرنی ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ہدایت پرکئی دنوں سے گوادر میں موجود ہوں۔