ایم ڈی اے میں نیب کا دائرہ تنگ‘ تحقیقات پرافسران میں خوف و ہراس

157

کراچی (رپورٹ‘ محمد انور) نیب نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مختلف ترقیاتی اسکیموں اور اراضی کے امور میں گزشتہ1 سال میں ہونے والی بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کا نوٹس لے کر جامعہ تحقیقات شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے ایم ڈی اے کی فائنانس اور لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی3 درجن فائلیں اپنے ساتھ لے گئے اور ان فائلوں کی بنیاد پر مختلف امور سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہں۔ ذرائع کے مطابق اس صورتحال سے ایم ڈی اے کے افسران میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ روز مرہ کے بیشتر کام بھی معطل ہوچکے ہیں۔ ایم ڈی اے میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں نا تو ترقیاتی اور نہ ہی کوئی معمول کے کام ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ ایم ڈی اے کے سابق ڈاریکٹر جنرل کو یاد کر رہے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایم ڈی اے میں پلاٹوں کے امور پر نیب حکام خصوصی توجہ دے رہے ہیں، موجودہ ڈائریکٹر جنرل بھی مختلف روز مرہ کے امور کی انجام دہی میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں، جس سے ادارتی نظام مکمل غیر فعال ہوچکاہے۔