ایشین انڈر 18والی بال چیمپین شپ پاکستان سپر ایٹ رائونڈ میں پہنچ گیا

87

اسلام آباد (آئی این پی) ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتوحات کا سفر جاری، گرین شرٹس نے کویت کو شکست دے کر مسلسل تیسری فتح حاصل کرتے ہوے ٹاپ8 رانڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ بحرین میں جاری ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے آخری میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوے کویت کو 0-3 سے شکست دی۔ پاکستان کی فتح کا اسکور 19-25، 11-25 اور 19-25 رہا۔ مسلسل 3 فتوحات کے ساتھ پاکستان نے ٹاپ 8 رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔