سکیورٹیز ایکسچینج نے بیمہ پالیسی کے فوائد، منافع کی ممکنہ شرح جاری

212

کراچی (کامرس رپورٹر ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے لائف انشورنس اور فیملی تکافل کمپنیوں کی جانب سے بیمہ پالیسی کے فوائد، منافع کی ممکنہ شرح اور دیگر شرائط بارے صارف کو فراہم کی جانے والی دستاویزات کا معیاری فارمیٹ جاری کیا ہے۔ ایس ایم سی پی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بیمہ پالیسی کے اس فارمیٹ کا مقصد صارف کو زندگی بیمہ پالیسی کی شرائط و ضوابط، منافع اور مدت بارے واضح سمجھ بوجھ فراہم کرنا اور پالیسی ہولڈرز کو کسی بھی ممکنہ دھوکہ دہی سے بچائے گی۔اس سلسلے میں کمیشن کی جانب سیایس آر او جاری کر دیا گیا ہے۔ لائف انشورنس اور فیملی تکا فل آپریٹرز طویل مدتی مالی تحفظ اور بچت والی بیمہ پالیسیوں کے فوائد کو اجاگر کرنے کے لیے بیمہ پالیسیوں کے جارے میں صارفین کو ایک ٹیبل کی صورت میں پلان پیش کرتے ہیں جو کہ عام طور پر 5 سے 20 سال تک کی مدت کی پالیسی کے لئے ہوتے ہیں۔زندگی کی بیمہ پالیسی کے پلان کی عکاسی کرنے والے یہ پلان لائف انشورنس اور فیملی تکافل پالیسیوں کی فروخت کے عمل کا ایک لازمی حصہ ہیں۔بیمہ پالیسیوں کی عکاسی کرنے والے پلان کے نظر ثانی شدہ تقاضوں کا مقصد صارفین کو بہتر معلومات کی فراہمی کے ذریعے پالیسی کو سمجھنا اور اس سلسلے میں شفافیت پیدا کرنا ہے۔ اس دستاویزات میں کمپنیاں الاٹمنٹ چارجز ، سیلز کمیشن کو واضح طور پر بتانا ، منافع کے تخمینہ کو آسان طریق اور واضح فونٹ سائز میں فراہم کرنا ہو گا تاکہ پالیسی ہولڈرز آسانی سے سمجھ سکیں۔