ایمپلائز کی فلاح و بہبود ایس ایس آر ایل کی ترجیحات میں شامل ہے، لی جیگن

195

کراچی(کامرس ر پورٹر) شنگھائی الیکٹرک کے ذیلی ادارے ایس ایس آر ایل کے سی ای او لی جیگن نے ایمپلائز فیڈریشن ا?ف پاکستان کی جانب سے ایمپلائز آف دی ایئر ایوارڈ 2024ء ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس آر ایل میں ایمپلائز کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ ایس ایس آر ایل سیکڑوں ایمپلائز کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ لی جیگن نے مزید کہا کہ ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان تھر بلاک ون انٹرگریٹڈ انرجی پراجیکٹ 2×660;7787; کول فائر جنریٹنگ یونٹ ہے۔ جس کی اوپن پٹ کول مائن سالانہ پیداوار 7;46;8 ٹن ہے۔ پراجیکٹ 4 ملین گھروں کی پاکستان میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔