کراچی(کامرس رپورٹر)فوڈ پانڈا پاکستان نے اپنے ڈلیوری رائیڈرز کی صحت و تندرستی کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہے ۔اس اقدام کے تحت اسلام آباد/راولپنڈی کی مشہور میڈیکل لیب اور سٹی لیب کی معاون کمپنی کیوجے ڈائیگنوسٹک کے ساتھ اہم شراکت داری کے ذریعے فوڈ پانڈا اور کیوجے ڈائیگنوسٹک نے رائیڈرز کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ہیپاٹائٹس سی کے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔اسلام آباد کے مصروف مراکز ایف ایٹ اور صدر میںمنعقدہ ہیپاٹائٹس سی طبی کیمپ میںآئی سی ٹی ہیپا ٹائٹس- سی اورہیپا ٹائٹس سی -پی سی آرکے مفت ٹیسٹ اور جامع علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔فوڈ پانڈا پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر منتقا پراچہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’’ہمارے رائیڈرز ہمارے آپریشنز میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،اور ان کی صحت و تندرستی ہمارے لئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے ۔ اس شراکت داری کی بدولت ہم اپنے ڈلیوری رائیڈرز کو ضروری طبی خدمات فراہم کرسکیںگے،تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ صحت مند اورتندرست رہیںاور ہمارے صارفین کی موثر طریقے سے خدمت کرسکیں۔‘‘ یہ شراکت کمپنی کی کامیابی میںاپنے رائیڈرزکے اہم کردارکو تسلیم کرتے ہوئے ان کی صحت اور بہبود کیلئے فوڈ پانڈا کے جاری عزم کی عکاسی کرتی ہے۔