کراچی ( بزنس رپورٹر )سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے مو ¿رخہ 30 جون ،2024ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران قبل از ٹیکس منافع میں 55 فیصد اضافے کے ساتھ 2,392 ملین روپے کا منافع حاصل کیا۔ سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈنے فروخت کے ذریعے 7,311 ملین روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ اس نمایاں اضافیکی بنیادی وجہ مخصوص کاغذ سے بنی ا ±س کی مصنوعات، مثلاًبینک نوٹ کے لیے استعمال ہونے والے کاغذ کی مستحکم طلب تھی۔لہٰذا،قبل از ٹیکس منافع میں نمایاں اضافہ ایس پی ایل کا اپنی مصنوعات میں اضافہ کرنے، پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے اور لاگت پر خصوصی توجہ دینے کا نتیجہ ہے۔ مذکورہ مالی سال کے دوران،کمپنی کا خالص منافع ،1,489 ملین روپے بھی اس کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس سے کمپنی کی شاندار مالی کارکردگی اور ترقی کی رفتار ظاہر ہوتی ہے اور جس کے سبب مو ¿رخہ 30 جون 2024ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے 10.00 روپے فی حصص یعنی 100 فیصد کے منافع کی ادائیگی بھی ممکن ہوئی۔ یہ منافع 2.50 روپے فی حصص یعنی 25 فیصد کی شرح سے پہلے ہی ادا کیے گئے عبوری نقد منافع کے علاوہ ہے۔