انڈس موٹر نے ٹویوٹا سے وابستہ دیگر کمپنیوں کو گاڑیوں کی برآمد شروع کر دی

178

کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان میں ٹویوٹا برانڈ کی گاڑیوں کی اسمبلر/مینوفیکچرر انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ اس نے ٹویوٹا سے وابستہ دیگر کمپنیوں کو کچھ گاڑیوں کی برآمد کا آغاز کر دیا ہے۔آٹومیکر نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ا نڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے ٹویوٹا سے وابستہ دیگر کمپنیوں کو کچھ گاڑیوں کی برآمد شروع کر دی ہے۔