اینگرو فرٹیلائزرز کی آمدنی میں 57 فیصد اضافہ

179

کراچی ( بزنس رپورٹر )اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ نے 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے دوران 1.66 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 1.06 ارب روپے کے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ ہے۔ بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کے مجموعی مالیاتی نتائج میں ظاہر کیا گیا۔مالی سال 2024 کی دوسری سہ ماہی میں فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 1.25 روپے رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 0.79 روپے کی ای پی ایس ریکارڈ کی گئی تھی۔اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے 30 جون کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں دوسری سہ ماہی کے لئے 3 روپے فی حصص یعنی 30 فیصد کے حساب سے عبوری نقد منافع کا بھی اعلان کیا۔ یہ عبوری نقد منافع کے علاوہ ہے جو پہلے ہی 8 روپے فی حصص یعنی 80 فیصد پر ادا کیا جا چکا ہے۔