گوادر کرکٹ اکیڈمی کا کراچی پریس کلب کا مطالعاتی دورہ

219
کراچی پریس کلب کے سابق صدر طاہر حسن خان کا گوادر کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے ہمراہ گروپ

کوئٹہ (اسپورٹس رپورٹر) کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے سابق صدر طاہر حسن خان کی خصوصی دعوت پر گوادر کرکٹ اکیڈمی کی انڈر 19 ٹیم نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی صدر حنیف حسین کی قیادت میں کراچی پریس کلب کا مطالعاتی دورہ کیا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے سابق سیکرٹری جنرل اور سینئر صحافی مظہر عباس، کراچی پریس کلب سابق صد ر وامتیاز خان فاران، طاہر حسن خان اور سینئر اسپورٹس جرنلسٹ نادرہ مشتاق نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے نوجوان کرکٹرز کا شاندار استقبال کیا۔طاہر حسن خان نے ینگ کھلاڑیوں کو کراچی پریس کلب کی تاریخ بارے بتایا، گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی صدر حنیف حسین نے صحافی دوستوں کو گوادر کرکٹ اکیڈمی کے قیام، اپنے وژن اور مشن بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ حنیف حسین نے بتایا کہ گوادر کی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت اور کلاشنکوف کلچر سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بچاکر معاشرے کا مفید شہری بنانے کے جذبے کے تحت گوادر کرکٹ اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،ہم ’’کھیلے کا بلوچستان تو جیتے گا پاکستان ‘ ‘ سلوگن کے تحت اپنے بانی چیئرمین عبدالحمید رشید کی سر پرستی میں اپنی مدد آپ کرکٹ کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے پرفیشنل بنیادوں پر فروغ دے رہے ہیں۔