قیام پاکستان کے بعد پاکستان نے پہلی مرتبہ لندن اولمپکس 1948 میں شرکت کی

116

لندن اولمپکس 1948 کے ہاکی مقابلے 31 جولائی 1948 سے 13 اگست 1948 تک 4 مختلف مقامات پر منعقد ہوئے۔ 13 ممالک کے 187 کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، لندن اولمپکس 1948 کے فائنل میں بھارت نے برطانیہ کو ہرا کر طلائی تمغہ حاصل کیا، برطانیہ نے چاندی اور نیدرلینڈ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، پاکستان کی ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہت معیاری اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اقتدار علی دارا نے قومی ٹیم کی قیادت کی، مختار بھٹی پاکستان کی ٹیم کے سب سے کم سن کھلاڑی تھے جن کی عمر 16 سال تھی جبکہ سید محمد سلیم سب سے معمر ترین کھلاڑی تھے، انہوں نے 38 سال کی عمر میں شرکت کی، لندن اولمپکس 1948 کا یہ چھٹا ایڈیشن تھا، پاکستان نے اپنا پہلا میچ 2 اگست 1948 کو بیلجئیم کے خلاف کھیلا، پاکستان نے بیلجئیم کو 2-1 سے شکست دی، اقتدار دارا اور ایم اے خان نے ایک ، ایک گول کیا، 3 اگست 1948 کو پاکستان نے اپنا دوسرا میچ ڈنمارک کے خلاف کھیلا اور ڈنمارک کو 9-0 سے شکست دی، عبدالعزیز نے 8 گول کیے اور ایک گول دارا نے کیا، 5 اگست 1948 کو پاکستان نے اپنا تیسرا میچ فرانس کے خلاف کھیلا اور فرانس کو 3-1 سے شکست دی، میچ میں ملک نے ایک گول اور دارا نے 2 گول کیے، یہ میچ لیون اسپورٹس گراؤنڈ میں کھیلا گیا، 7 اگست 1948 کو پاکستان نے چوتھا میچ نیدرلینڈ کے خلاف کھیلا اور نیدر لینڈ کو 6-1 سے شکست دی، دارا نے 3 گول اور حمید اور رزاق نے ایک، ایک گول کیا، پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، سیمی فائنل میں برطانیہ کی ٹیم نے پاکستان کو 2-0 سے شکست دی، 12 اگست 1948 کو کانسی کے تمغے کے لیے نیدرلینڈ اور پاکستان کا مقابلہ ہوا جو ایکسٹرا ٹائم کے بعد ایک ، ایک گول سے برابر رہا۔