اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،ایرانی وزارت خارجہ

113

تہران (صباح نیوز)ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں حماس کے سربراہ اور فلسطین کے سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ تہران میں حماس کے رہنما کی شہادت کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے بتایا کہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران، فلسطین اور مزاحمت کے درمیان گہرے اور اٹوٹ بندھن کو مضبوط کرے گی۔