ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

146

کابل (آن لائن)ایران کا دہشتگردی کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ الزام عاید کیا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے خطے میں دہشتگردی میں اضافہ اور امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ، افغانستان میں دہشتگردی میں اضافہ اور امن و امان کی آما جگاہ بن چکا ہے، جس سے خطے کے تمام ممالک شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ایرانی وزیر داخلہ نے مستقبل میں غیر قانونی افغان شہریوں کی ایران میں داخلے کو روکنے کیلئے سخت اقدامات لینے کا عندیہ دیتے ہوئے افغانستان سے متصل بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی حکومت نے اپنی سرزمین پر ہونے والے دہشتگرد حملوں کے پیش نظر غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا اور بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ، ایران کی سر زمین پر ماضی میں بھی افغانستان کی جانب سے دہشتگردی پھیلائی جا چکی ہے ، افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیم آئی ایس کے پی نے ایران میں متعدد دہشتگرد حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی جس کے باعث ایران حکومت سخت اقدامات لینے پر مجبور ہیں۔