پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارت خانے میں ویزا اپوائنٹمنٹ کا وقت مختصر کردیا گیا

402

اسلام  آباد:پاکستانی شہریوں کے لیے امریکی سفارت خانے نے ویزا اپوائنٹمنٹ کا وقت مختصر کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں امریکی سفارت خانے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے ویزا اپوائنٹمنٹ کا وقت مختصر کرکے 440 دن سے 230 دن ہوگیا ہے۔ یہ دن سیاحتی، تعلیمی، کاروباری ویزا اپوائنٹمنٹ کے لیے کم کیے گئے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی ویزا جاری کرنے کے معاملے میں پاکستانی طلبہ کو ترجیحاً دیکھا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی کے درمیان روزانہ تقریباً 10 ہزار ویزا پراسس کیے جا رہے ہیں۔

ویزا اپوائنٹمنٹ وقت کم کرنے کے لیے مزید قونصلر افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ پچھلے سال ریکارڈ تعداد میں پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔