آئی  پی پیز پر سب کے تحفظات ہیں، وزیراعظم کی مشاورت جاری ہے، وزیرداخلہ

181
Chinese citizens

اسلام آباد:وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے حوالے سے سب ہی کے تحفظات ہیں اور وزیراعظم اس سلسلے میں مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ کچھ دن پہلے خالد مقبول صدیقی کی جانب سے آئی پی پیز کے حوالے سے تحفظات ظاہر کیے گئے تھے، اس حوالے سے ان سے آج بھی بات ہوئی ہے اور میں اس پوری صورت حال سے وزیراعظم کو آگاہ کررہا ہوں جب کہ وزیراعظم نے پہلے بھی وزیر توانائی سے اس حوالے سے بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے متعلق جو بھی پالیسی  تیار ہوگی، اس پر حکومت تحفظات کو دور کرے گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی حالات اطمینان بخش ہیں اور حکومت مستحکم ہے۔پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم ملک کو مسائل سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن  کرنے کے لیے دن رات کام میں مصروف ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔