دہشت گرد قابضین کو اپنے بزدلانہ اقدام پر پچھتانے پر مجبور کردیں گے، ایرانی صدر

245

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا بیان سامنے آگیا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور وقار کا دفاع کرے گا، ایران دہشتگرد قابضین کو اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا، کل میں نے اس فاتح رہنما کا ہاتھ اٹھایا تھا اور آج مجھے انہیں اپنے کندھوں پر دفن کرنا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران اپنی سرزمین اور عزت کا دفاع کرے گا، دہشت گرد قابض حملہ آور کو اپنے کیے پر پچھتانا ہوگا، شہادت خدا کے بندوں کا فن ہے، ایران اور فلسطین کی دو قابل فخر اقوام کا رشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گا اور مزاحمت اور مظلوموں کے دفاع کا راستہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ آج عزیز ایران اپنے دکھوں اور خوشیوں میں شریک، مزاحمت کی راہ کے مستقل اور قابل فخر ساتھی، فلسطینی مزاحمت کے بہادر رہنما، القدس کے شہید اسمعیل ہانیہ کی شہادت کا کا ماتم کر رہا ہے ، قابضین کے خلاف مزاحمت پہلے سے زیادہ تیز ہوگی۔