تہران: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا بیان سامنے آگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے ،اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی بنیاد فراہم کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایک قابل عزت راہ میں سالوں تک جان داؤ پر لگا کر جدوجہد کی اور شہادت کے لیے ہمیشہ تیار رہے ۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مجرم اور دہشتگرد اسرائیلی حکومت نے ہمارے گھر میں ہمارے مہمان کو شہید کیا اور ہمیں سوگوار کیا ،ایران اپنے ملک کے اندر ہونے والے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتا ہے۔