سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں بجلی چوری میں ملوث 27 سیپکو ملازمین کو جبکہ روہڑی سب ڈویڑن کے بجلی چوری میں ملوث 13 سیپکو ملازمین کو معطل کیا جاچکا ہے، سکھر سب ڈویژن میں ستمبر 2023ء تا جولائی 2024ء تک بجلی چوری کے 32 سو 93 واقعات رپورٹ ہوئے جن کیخلاف 319 ایف آئی آر درج کر کے بجلی چوری میں ملوث 155 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ روہڑی سب ڈویژن میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران بجلی چوری کے 5 ہزار 8 سو 98 کیسز رپورٹ ہوئے، 354 ایف آر ایس رجسٹر ہوئیں، 157 بجلی چور گرفتار ہوئے۔ یہ بات ایکس ای این سکھر شاہد حسین شاہ اور ایکس ای این روہڑی عبدالفہیم بلوچ نے ڈی سی سکھر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بریفنگ دیتے بتائی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکھر شہر میں اس وقت 53 میں سے 43 فیڈر لوڈ شیڈنگ فری ہیں، جبکہ 10 فیڈرس رکوری نہ ہونے کے باعث باقی ہیں، جن میں بچل شاہ میانی فیڈر شامل ہے۔ ایکس ای این سیپکو سکھر سب ڈویژن نے بتایا کہ 621,790,426 کے بقایاجات بھی موصول ہوئے ہیں۔ جبکہ روہڑی سب ڈویژن میں 367،232،531 واجبات کی وصولی کی گئی۔