امیرجماعت اسلامی ضلع بدین سید علی مردان شاہ گیلانی کی درپیش مسائل پر تشویش

10

بدین(نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی ضلع بدین سیدعلی مردان شاہ گیلانی نے بدین شہرمیں پیدا شدہ صورتحال اور شہریوں کو درپیش مشکلات اور پریشانیوں پر گہری تشویش کا اظہارکیاہے ۔انہوں نے کہا کہ بدین میں میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث تھوڑی سی بارش کو عوام کیلیے زحمت بنادیا، سڑکوں کی خستہ حالی اور گڑھوں کے باعث جگہ جگہ بارشوں کا پانی جمع ہوگیا جس کو تین دن گزرنے کے باوجود اخراج نہیں کیا جاسکا۔