بھارت میں تودے گرنے سے گاؤں ملیامیٹ‘ 123ہلاک

212
بھارت میں تودے گرنے کے باعث ملبے تلے دبے لوگوں کو تلاش کیا جارہا ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 123افراد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ کیرالا کی وزیر صحت وینا جارج نے بتایا کہ مختلف اسپتالوں میں لاشوں اور زخمیوں کو بھی منتقل کیا گیا ہے،جب کہ متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔ ادھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے مقامی حکومت کو صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا زخمیوں اور ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ دوسری جانب بھارتی اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارش اور ایک اہم پل کے گرنے کی وجہ سے عملے کو شدید مشکلات کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔امدادی کارروائیوں سے فوج اور فضائیہ سے بھی اپیل کی گئی ہے۔