کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) سابق قومی کپتان سرفرار احمد بھی کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ نے پر مجبور ہو گئے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کے الیکٹرک حکام سے بجلی بحال کرنے کی اپیل کر دی۔ گزشتہ روز سابق کپتان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کے الیکٹرک سے درخواست کی کہ کے الیکٹرک والو! لائٹ آن کردو بھائی، سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کی اس درخواست کا سکرین شاٹ بھی وائرل ہوگیا ہے۔