میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچز کو اہلیہ کے کاروبار میں معاونت پر پارلیمانی میں طلب کرلیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق پیڈرو سانچز پارلیمان میں پیش ہوں گے جہاں انہیں اہلیہ بگونا گومز کے کاروبار سے متعلق جواب دینا ہو گا۔ ان الزامات کے باعث پیڈرو سانچز کی انتہائی کم اکثریت والی مخلوط حکومت خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ دوسری جانب وزیراعظم اپنے اوپر اہلیہ کے کاروبار میں معاونت کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ پیڈرو سانچر کا کہنا ہے انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور ان پر لگنے والے الزامات دراصل دائیں بازو کی سیاسی مہم کا حصہ ہے۔