جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کر کے لوگوں کو حقوق کیلیے جگاؤنگا، شیر افضل مروت

271

اسلام آباد:تحریک انصاف (   پی ٹی آئی) رہنما   شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ملک کو بچانا ہے تو پھر ایک بڑا لانگ مارچ شروع کرنا ہوگا، جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کروں گا،اور لوگوں کو کہوں گا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ  ہمیں مخصوص نشستیں نہ دی گئی تو جنگ شروع ہو جائے گی،احتجاجی  لانگ  مارچ کی کال کی قیادت مجھے سونپی گئی تو چند دنوں کے اندر  بانی پی ٹی آئی  کو رہا کرا لوں گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ  تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف کبھی متنازعہ بیانات نہیں دئیے مگر میرے بیانات کو متنازعہ بنایا گیا۔ملک میں جبر اور ناانصافی کی حکومت چل رہی ہے۔ملک کو بچانا ہے تو پھر ایک بڑا لانگ مارچ شروع کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کہیں بھی کسی کو انصاف نہیں ملے گا،لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے نکلنا ہوگا، پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر روزانہ کی بنیاد پر اب قوالی کریں گے۔حکمرانوں کے اندر سے غیرت ختم ہو چکی ہے۔