مہنگائی  کیخلاف دھرنا جاری:  حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہ ہوسکا

185

   راولپنڈی: جماعت اسلامی پاکستان کے دھرنے کو چاروز گزرگئے،  حکومت نے  مذاکرات کو مذاق بنالیا، جماعت اسلامی کی خواتین کو دھرنے میں شرکت سے روک دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرت کے لیے تشکیل دی گئی  حکومتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کی کمیٹی کے درمیان آج مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہونا تھا لیکن کمشنر آفس کے ملازمین چھٹی کرکے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کے لیے آنے والے خواتین کے قافلے کو روک دیا گیا، خواتین نے ملتان روڈ لاہور پر ہی دھرنا دے دیا۔

خیال رہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں بے پنا اضافے کے خلاف  روالپنڈی میں لیاقت باغ چوک مری روڈ پر دھرنا دیا ہوا ہے، حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کی تھی لیکن آج مذاکرات کے لیے رابطہ نہیں کیا، حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اس وقت ہمارے مطالبات ماننے ے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، اس معاملے میں تاخیر کا نقصان خود حکمرانوں کو ہوگا۔