گوادر کے ماحول کو ہم درست کر سکتے ہیں، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

230

   کوئٹہ: گوادر سے رکن صوبائی  اسمبلی بلوچستان اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن بلوچ  کاکہنا ہے کہ گوادر کے ماحول کو ہم درست کر سکتے ہیں پرامن طریقے سے مسئلے کا حل نکالا جائے، گوادر کا نمائندہ ہونے کے باوجود حکومت نے مجھ سے مشاورت نہیں کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہاکہ ہم سے مشورہ کر لیتے کہ معاملے کو کیسے حل کیا جائے، سی پیک کی حفاظت ہم کریں گے دھرنے میں نقاب پوش لوگوں کی موجودگی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے انہیں زندہ درگو کرنا چاہتی ہے،  بلوچستان کے عوام کے لیے میں ہر جگہ پر قانونی جنگ لڑونگا، بلوچستان کے عوام پر مزید ظلم نہیں ہونے دونگا۔