کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش

185

پاکستان کے شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ 24 گھنٹے کےدوران مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہ سکتا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، فیڈرل B ایریا، موسمیات، گلشن جمال اور اطراف میں تیز بارش ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ صدر، کلفٹن گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ ، آئی آئی چندریگر روڈ، کیماڑی، سلطان آباد، گرومندر اور اطراف کے علاقوں میں بھی  کے علاقوں میں بھی بارش کا آغاز ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں آج اور کل کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی تھی اور کہا تھا کہ مون سون کا تیسرا اسپیل آج رات تک وقفے وقفے سے بادل برساتا رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے